محمد پور ،جنسا میں مسجدالشافی اور پیراڈائز انٹر نیشنل اسکول کا افتتاح ،بیرون ملک سے مہمانوں کی شرکت

تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وارانسی،13جنوری:۔ آج دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی ملت کے نوجوانوں کو آگے بڑھائیں،یہ انتہائی ضروری ہے۔اسلام نے ہمیں جو پیغام اول اول دیا وہ نماز ،روزہ یا ذکوۃ کا نہیں تھا ۔اللہ نے جبرئیل امین کے ذریعہ جو پیغام ہم تک پہنچایا اس کا پہلا کلمہ اقرا تھا ،یعنی پڑھنا تھا۔لیکن افسوس آج ہم اس میدان میں بہت پیچھے ہیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار پیراڈائز انٹر نیشنل اسکول کے روح رواں اور جمعیت الشبان لمسلمین کے ڈائریکٹر مولانا محمد جنید مکی نے اسکول کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کی صدارت پروفیسر ڈاکٹرعبد الرحمان جمیل قصاص،ام القریٰ یونیور سٹی مکہ مکرمہ نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر ریاض کے جج قاضی عبد الرحمن ابن احمد الشویمری،،عبد الحفیظ آل محمد ترکستانی ،ڈاکٹر ہاشم اوربنارس ہندو یونیور سٹی کے شعبہ عربی کے صدرپروفیسرقمرشعبان ندوی نے بطور خاص شرکت کی۔اس کے علاوہ علاقے کے سر کردہ اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔