ہندوستانی ہاکی کو نئے سال میں ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کا بڑا چیلنج درپیش

تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،یکم جنوری : 2025 کے بعد، ہندوستانی ہاکی ٹیم بین الاقوامی ایونٹس کے ایک قابل ذکراہم شیڈول کے ساتھ 2026 میں مصروف ہے۔ جہاں ٹیم کی توجہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز رہے گی وہیں اسے جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کا چیلنج بھی درپیش ہوگا۔نئے سال کا آغاز ہیرو ہاکی انڈیا لیگ (ہیرو ایچ آئی ایل) کے دوسرے سیزن سے ہوگا، جو اپنی کامیاب واپسی کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ خواتین کا ہیرو ایچ آئی ایل 10 جنوری کو رانچی میں اختتام پذیر ہوگا، جبکہ مردوں کا ہیرو ایچ آئی ایل 3 جنوری سے 26 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ میچ چنئی، رانچی اور بھونیشور میں ہوں گے، فائنل میچ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں ہوگا۔