ہندوستانی خواتین ٹیسٹ ٹیمکا اعلان، ہرمن پریت کور کپتان؛ کملینی باہر، اوما چھیتری کی انٹری

تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 جنوری : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو آسٹریلیا کے دورے کے لئے ہندوستانی خواتین کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ دورہ اگلے ماہ شروع ہوگا اور ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے، تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
15 فروری سے 9 مارچ 2026 تک جاری رہنے والے اس دورے میں ہرمن پریت کور ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق وکٹ کیپر جی کملینی انجری کے باعث پورے دورے سے باہر ہو گئی ہیں۔ اوما چھیتری کو ان کی جگہ ہندوستان کی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے کی مہم کا حصہ رہیں پرتیکا راول، جو انجری سے صحت یاب ہوچکی ہیں، کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔