تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،16جنور:پٹنہ کے منیر تھانہ علاقہ میں چھ روز قبل زیورات کی دکان پر لوٹ کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کرنے کے معاملے میں پولیس اور مجرموں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ گنگا ندی کے کنارے رتن ٹولہ-صادق پور علاقے میں چھاپہ ماری کے دوران مجرموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ منیر تھانہ انچارج رجنیش کمار سمیت کئی پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔
یہ جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا، پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔ ایک مجرم کے پیر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی مجرم کی شناخت منیر تھانہ علاقہ کے سورما وا پنچایت کے چوراسی گاو?ں کے نتیش کمار ولد سبھاش رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر زخمی مجرم کو گرفتار کر کیاسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

