تاثیر 3 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آگر مالوہ، 03 جنوری :مدھیہ پردیش کے آگر مالوہ ضلع اسپتال میں ہفتہ کو ڈیلیوری کے دوران ایک حاملہ خاتون اور اس کے نوزائیدہ بچے کی موت ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعے کے بعد مشتعل لواحقین نے ذمہ دار ڈاکٹر اور اسٹاف پر سنگین لاپرواہی کے الزام لگاتے ہوئے اسپتال احاطے میں جم کر ہنگامہ کیا۔
موصولہ جانکاری کے مطابق بڑا گاوں رہائشی یاسمین زوجہ اقبال (31 سال) کو دردزہ ہونے پر لواحقین ضلع اسپتال لے کر پہنچے تھے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر، ڈاکٹر شیتل مالویہ کے ذریعے ڑچگی کرائی گئی، لیکن اس دوران ضروری احتیاط اور وقت پر علاج نہیں کیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ڑچگی کے دوران لاپرواہی برتی گئی، جس سے پہلے نوزائیدہ کی اور اس کے بعد خاتون کی موت ہو گئی۔ ماں اور بچے کی موت کی خبر ملتے ہی اسپتال احاطے میں کہرام مچ گیا۔ ناراض لواحقین نے اسپتال میں جم کر ہنگامہ کیا اور اسپتال انتظامیہ پر سنگین الزام لگائے۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ پولیس کو موقع پر پہنچنا پڑا۔

