تاثیر 8 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 08 جنوری : میڈیا شعبے سے وابستہ کمپنی اماگی میڈیا لیبز کے پبلک ایشو (آئی پی او) کے لیے پرائس بینڈ اور ایشو سائز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے فی شیئر 343 روپے سے لے کر 361 روپے کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 41 شیئرز کا ہوگا۔ اس ایشو کا مجموعی سائز 1788.62 کروڑ روپے ہے۔
اماگی میڈیا لیبز کا یہ ایشو سبسکرپشن کے لیے 13 جنوری کو کھلے گا اور سرمایہ کار 16 جنوری تک اس میں بولی لگا سکیں گے۔ کلوزنگ کے بعد 19 جنوری کو شیئرز کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 20 جنوری کو الاٹ شدہ شیئرز ڈی میٹ اکاؤنٹس میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز 21 جنوری کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔
اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ یعنی 41 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,801 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح ریٹیل سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ 13 لاٹس کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے 1,92,413 روپے کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے کل 4,95,46,221 شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں، جن میں 2,26,03,878 نئے شیئرزجاری کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 973 کروڑ روپے کے 2,69,42,343 شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس ) کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

