تاثیر 15 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،15جنوری:۔ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔احتجاج کے دوران پر تشدد مظاہرین کے خلاف ایرانی حکومت کی کارروائی کو دنیا بھر میںدکھایا گیا ہے جس کے تحت مظاہرے میں شامل افراد کے خلاف سخت ترین سزا دینے کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھی ۔ دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے وضاحت کی ہے اور صورتحال پر قابو پانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

