ایران کا حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا انتباہ

تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 11 جنوری :۔امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کے درمیان ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران پر کوئی حملہ کیا گیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر بمباری کی جائے گی۔قالیباف نے آج اتوار کے روز تصدیق کی کہ ان کے ملک پر کسی بھی حملے کا جواب اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا، جنہیں انہوں نے “جائز اہداف” قرار دیا۔ یہ بات خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بقول دشمن اندرونی طور پر دہشت گرد جنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔تاہم انہوں نے حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ زرِمبادلہ کی شرح کو قابو میں رکھنے اور شہریوں کی قوتِ خرید بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔