تاثیر 3 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،03جنوری:۔غزہ کے تباہ حال علاقے میں روبعمل نازک جنگ بندی کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو ممکنہ طور پر دوبارہ جنگ اور لڑائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی، جیسا کہ اسرائیلی ذرائع نے بتایا۔اسی دوران اسرائیل کی سیاسی قیادت کی جانب سے غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولنے کی تیاری کے بارے میں کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، جیسا کہ اسرائیلی ویب سائٹ ’وللا ‘نے رپورٹ کیا۔ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا : اس کا امکان کم ہے کہ اسرائیل غزہ میں سامان کے داخلے کی اجازت دے، کیونکہ اس کا مطلب حماس کو مسلح کیے بغیر اور آخری اسرائیلی قیدی سرباز ران غفیلی کی باقیات واپس لائے بغیر علاقے کی دوبارہ تعمیر کی اجازت دینا ہو گا۔

