تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بنگلورو، 5 جنوری: کرناٹک نے 44 ویں جونیئر نیشنل کھو کھو چمپئن شپ میں لڑکوں کا خطاب جیت لیا ہے۔ کرناٹک نے فائنل میں مہاراشٹرا کو 35-30 سے شکست دی۔ لڑکیوں کے زمرے میں مہاراشٹر نے اڈیشہ کو ایک قریبی مقابلے میں 34-33 سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کی ۔ یہ باوقار مقابلہ 31 دسمبر سے 4 جنوری تک بنگلورو کے گنجور میں منعقد ہوا۔
لڑکوں کے سیمی فائنل میچوں میں مہاراشٹر نے کولہاپور کو 33-31 سے شکست دی جبکہ کرناٹک نے سنٹرل انڈیا کو 33-20 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ لڑکیوں کے زمرے میں مہاراشٹر نے پنجاب کو 28-14 سے شکست دی جبکہ اڈیشہ نے کولہاپور کو 29-27 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

