تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولاتا، 30 جنوری: کولکتہ کے جنوبی مضافات میں واقع آنند پور میں واقع ایک گودام میں پیش آئے زبردست آتشزدگی کے واقعے مین مرنے والوں کی تعداد جمعہ تک بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا ہے اور متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این ایچ آر سی نے یہ کارروائی واو مومو فیکٹری میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شکایت کی بنیاد پر کی ہے۔ کمیشن نے اپنے خط میں اس حادثے کے لئے متعلقہ کمپنی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ،اسٹیٹ فائر سروس، لیبر ڈیپارٹمنٹ، اربن پلاننگ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے انضباطی ناکامیوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

