چائنیز مانجھا سے وکیل کی گردن کٹی

تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جونپور، 23 جنوری:جمعہ کے روز، اتر پردیش کے ضلع جونپور کے صدر کوتوالی علاقے میں، عدالت جاتے ہوئے ایک وکیل کیچینی مانجھے سے گردن کٹ گئی ۔ اسے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کا علاج چل رہا ہے۔
بھنڈاری اسٹیشن کے سابق سرکاری وکیل ہریش چندر موریہ آج صبح تقریباً 10 بجے اپنی بائک پر سول کورٹ جارہے تھے۔ سدبھاونا پل کے قریب اچانک ایک چینی دھاگہ ان کے گلے میں پھنس گیا جس سے ان کی گردن کٹ گئی۔ انہیںمقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا۔
اس سلسلے میں صدر سرکل آفیسر دیوش کمار سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فی الحال چینی مانجا کی فروخت پر پابندی ہے۔