تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) لی اکیڈمی فاربس گنج میں صد سالہ گورو مہوتسو کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین مول چند گولچھا کی صدارت میں مقامی ایم ایل اے منوج وشواس اور اسکول کی قائم مقام ہیڈ مسٹریس نغمہ روہی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کو آرڈینیٹر راشد جنید نے نظامت کی ذمہداری کو بحسن وخوبی اورکامیابی سے سرانجام دیا۔ پروگرام کے بارے میں کوآرڈینیٹر برجیش دویدی اور دیپشیکھا نے بتایا کہ 17 جنوری 2026 کو لی اکیڈمی اپنا 100 واں یوم تاسیس منائے گی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے، 18 جنوری کو ایک عظیم الشان جشن کا آغاز ایک جلوس کے ساتھ ہو گا، جس میں موجودہ اور سابق طلباء ایک ساتھ سڑکوں پر نکل کر اسکول کی شاندار تاریخ کو پیش کریں گے۔ رہنما رکن پرشانت پروین نے بتایا کہ اس موقع پر ایک یادگاری نشان کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ ریٹائرڈ اساتذہ جنہوں نے طویل عرصے تک طلباء کو پڑھا کر کامیابی کی راہیں ہموار کیں انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مزید برآں، سابق طلباء کو کئی دہائیوں کے بعد اسکول کے احاطے میں اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے ایک ساتھ لانے کے لیے کئی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر بنیادی طور پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور اسکول کے اساتذہ بشمول جیوتی بھگت، انل سنہا، اجیت سنہا، فرحت شبیر، راہل ٹھاکر، امر ساہ، موہن مشرا، ستیم جھا، راجیش بالمیکی، رتی چند یادو، شیلیندر جھا، گھنشیام کمار، ودیا ساگر، ساکشی نند اور دیگر موجود تھے۔

