ایل جی نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو مطالعاتی دورے پر روانہ کیا

تاثیر 4 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 04 جنوری:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز نوجوانوں کے لیے تعلیمی، ثقافتی تبادلہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مبنی 10 روزہ مطالعاتی دورے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 25 نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔ اس 10 روزہ دورے کے دوران طلبہ اور ابھرتے ہوئے نوجوان قائدین ملک کے مختلف حصوں بشمول چندی گڑھ، ہریانہ اور شملہ کا دورہ کریں گے۔