تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 جنوری : بدعنوانی کے ایک معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی )کے جونیئر انجینئر سمیت تین ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے۔ خصوصی جج شیلیندر ملک نے تینوں کی سزا پر پانچ جنوری کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سزا کی میعاد پر بحث کے لیے پانچ جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
استغاثہ کے مطابق، یہ مقدمہ 18 مارچ 2024 کا ہے، جب سریندر کمار شرما نے شکایت کنندہ ارون کمار گپتا سے ان گھر کی تعمیر کوہموار طریقے سےچلنے دینے کے بدلے میں رشوت طلب کی گئی تھی۔ سی بی آئی کے مطابق سریندر کمار شرما نے نہ صرف رقم کا مطالبہ کیا بلکہ رقم نہ دینے پر گپتا کے گھر کو منہدم کرانے کی دھمکی بھی دی۔ شکایت کنندہ نے سی بی آئی میں شکایت درج کرائی جس کے بعد سی بی آئی نے جال بچھا کر کارروائی کی۔ سی بی آئی نے 2024 میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

