صبح -صبح میٹرو سروس متاثر ہوئی ،مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 22 جنوری : کولکاتا کی لائف لائن کہی جانے والی میٹرو میں تکنیکی مسائل معمول بن گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح بلیو لائن میٹرو سروس تکنیکی وجوہات کی بناء پر متاثر ہوئی۔ صبح 7:35 سے صبح 8:17 تک بلیو لائن پر مسلسل سروس دستیاب نہیں سکی۔ اس دوران میٹرو صرف میدان سے دکشنیشور اور مہانائک اتم کمار اور شہید خودیرام اسٹیشنوں کے درمیان چلائی گئی۔
ایک سرکاری بیان میں، میٹرو کے سی پی آر او نے کہا کہ رویندر سدن اور نیتا جی بھون اسٹیشنوں کے درمیان اچانک مینٹیننسکا کام شروع کرنا پڑا جس کی وجہ سے بلیو لائن پر میٹرو سروس جزوی طور پر چلانی پڑی۔
دن کی شروعات میں میٹرو خدمات میں خلل آنے سے مسافروں میں خاصہ عدم اطمینان پیدا ہوا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بلیو لائن پر مسائل روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ اس وقت اسکول کے طلباء کی ایک بڑی تعداد میٹرو سے سفر کرتی ہے، جن میں سے اکثر اکیلے سفر کرتے ہیں۔ میٹرو خدمات میں خلل پڑنے سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔