تاریخ کے پہلے شخص ہیں نیتا جی سبھاش چندر بوس جنہوں نے کہا تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دونگا : سوگریو پرساد سنگھ

تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 129ویں یوم پیدائش آج سہسرام ​​کے وی پی منڈل کیمپس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بڑے دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی ۔ فاؤنڈیشن کے سرپرست مسٹر ستیہ نارائن سوامی نے تقریبات کی صدارت کی ۔ افتتاحی تقریر میں ممتاز ماہر تعلیم سوگریو پرساد سنگھ کے ساتھ تمام حاضرین نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ پر گلپوشی کر پروگرام کا آغاز اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری ببن ودروہی، گوتم رشی، راہل کمار، اور سورج کمار نے پھولوں کے ہار سے مہمانوں کا استقبال بھی کیا ۔ اپنی افتتاحی تقریر میں سوگریو پرساد سنگھ نے کہا کہ سینکڑوں سالوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس پہلے شخص تھے جنہوں نے کہا تھا کہ تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دونگا ۔ موقع پر وکاس کمار، سنیل کمار، کامتا سنگھ، رمیش کمار رمن اے پی پی، منوج کمار، سکندر یادو، ارون کمار، مہیندر کمار، روپیش کمار، سنجئے یادو، ترون کمار، جئے پرکاش سنگھ، ونئے کمار رائے سابق پی اے سی ایس صدر، عبدالقدوس، شیوکمار سنگھ ایڈووکیٹ، للت سنگھ پرکاش ایڈووکیٹ، ڈاکٹر جنیندر سنگھ ایڈووکیٹ، شیام سندر پاسوان ٹیچر، جئے شنکر یادو وغیرہم موجود تھے ۔