ہندوستان سمیت پوری دنیا میں سال نو کی شروعات، کریباتی نے سب سے پہلے کیا استقبال

تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تراوا (کریباتی)/ نئی دہلی، یکم جنوری :۔پوری دنیا میں سال نو کی شروعات ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے 2026 کا آغاز کریباتی کے کریٹیماٹی جزیرے سے ہوا۔ کریباتی کو کریباس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کئی ایٹول سے بنا جزیروں کا مجموعہ ہے۔ یہاں اپنے ملک ہندوستان سے ساڑھے آٹھ گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے۔
ہندوستان میں بھی سالِ نو 2026 کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہندوستان کے شہروں میں رنگ برنگی روشنی، آتش بازی اور موسیقی کے ساتھ لوگوں نے جشن منایا۔ مہاراشٹر کے پونے میں لوگوں نے غبارے اڑا کر نئے سال کا استقبال کیا۔
دہلی-این سی آر سمیت ممبئی، امرتسر، حیدرآباد، گوالیار، بنگلورو، سونمرگ کے علاوہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا، چین، ہانگ کانگ، ملیشیا کے کوالالمپور، سنگاپور، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، جاپان، آسٹریلیا کے سڈنی شہر میں لوگوں نے 2026 کی شروعات پورے جوش اور امیدوں کے ساتھ کی۔ لوگوں نے گزشتہ سال کو الوداع کہہ کر نئی امیدوں، عہد اور خوشیوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ ڈاون ٹاون میں ملک کی سب سے اونچی عمارت اسکائی ٹاور سے شاندار آتش بازی کی گئی۔
آسام کے گوہاٹی میں سال 2025 کے آخری دن سورج غروب ہونے کے دلکش مناظر سامنے آئے۔ برہم پتر ندی کے کنارے آسمان سنہرے، نارنگی اور سرخ رنگوں میں رنگا نظر آیا۔ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ بارش سے بھیگے موسم کے درمیان 2026 کا استقبال ہوا۔