سسرال میں یرغمال بنے نو شادی شدہ کو ڈائل 112 پولیس نے آزاد کرایا خاتون سمیت دو بھائی زخمی

تاثیر 7 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ کی پولیس نے بردی پور گاؤں سے نو شادی شدہ کو جبراً یرغمال بنانے پر بے ہوش حالت میں ڈائل 112 پولیس نے سسرال سے آزاد کرایا نو شادی شدہ بردی پور گاؤں باشندہ محمد اظہر کی بیوی بے بی رانی کو زخمی حالت میں سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے انچارج میڈیکل افیسر ڈاکٹر پریم چند نے بتایا کہ بے ہوش حالت میں اسپتال پہنچی خاتون کے صحت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے بہن کے ساتھ سسرال والوں کی جانب سے مار پیٹ کی اطلاع کے بعد  بردی پور بہن کو بچانے کے دوران شادی شدہ کے بھائی محمد دلشاد اور محمد ابراہیم کے ساتھ مار پیٹ کر زخمی کر دیا اسپتال میں زیرِ علاج شادی شدہ بے بی رانی کی والدہ مظفرپور ضلع کے کٹرہ تھانہ حلقہ کے بسنت گاؤں باشندہ  ناصر ین و انکی بہن صبا آفرین نے بتایا کہ  تقریبا آٹھ ماہ قبل 20 مئی 2025 کو بے بی رانی کا نکاح بردی پور گاؤں باشندہ محمد اظہر سے ہوا تھا شادی کے بعد داماد اظہر ایک اگست کو دوبئی چلے گئے مائکے کے لوگ نے الزام لگایا کہ شوہر کے دوبئی جانے کے بعد بے بی رانی کے سسرال والوں نے جہیز کا مطالبہ کر ٹارچر کر  لگاتار مارپیٹ شروع کر دی سماجی سطح پر پنچایت کے باوجود کوئی حل نہیں نکلا مائکے والوں نے بتایا کہ چار دنوں سے بے بی رانی کو اس کے سسرال والوں نے مار پیٹ کے بعد گھر میں بند کر رکھا تھا وہ بھوک پیاس کے درمیان بیمار ہو کر بے ہوش تھی پر دوا تک نہیں دیا گیا پڑوسی کی اطلاع پر جب ہم لوگ بردی پور بیٹی کے گھر پہنچے تو اچانک سسرال کے لوگوں نے سبھی پر حملہ کر دیا سمری تھانہ کی ڈائل 112 پولیس نے سسرال والوں کے یرغمال سے خواتین پولیس کی مدد سے بےبی رانی کو آزاد کر گھر سے باہر نکالا پولیس کی مدد سے نو شادی شدہ کو سی ایچ سی سی اسپتال میں داخل کرایا گیا سمری تھانہ صدر ارویندر کمار نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کر آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے