ناروے شطرنج 2026 کا انعقاداباوسلو میں ، اسٹاوینگر کے بعد ایک نئے دور کا آغاز

تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اوسلو، 13 جنوری:ناروے شطرنج، دنیا کے سب سے باوقار شطرنج ٹورنامنٹس میں سے ایک، ایک نئے دور میں داخل ہونے والا ہے۔ اسٹاوینگر میں 13 سال تک منعقد ہونے کے بعد، ناروے شطرنج اور ناروے شطرنج خواتین کے ٹورنامنٹ 2026 سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوں گے۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 25 مئی سے 5 جون تک کھیلا جائے گا اور اس میں شطرنج کے عالمی لیجنڈ میگنس کارلسن بھی شرکت کریں گے۔ناروے چیس کی شروعات سال 2013میں ہوئی تھی اور تب سے لے کر اب تک اسٹاوینگر اس ٹورنامنٹ کا مستقل گھر رہا ہے ۔