تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لاس اینجلس، 30 جنوری : امریکہ کی اسٹار اسپرنٹر اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ شا کاری رچرڈسن کو جمعرات کو اورنج کاؤنٹی، فلوریڈا میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اورنج کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رچرڈسن پر خطرناک حد سے زیادہ تیز رفتاری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ رچرڈسن کواس وقت روکا گیا، جب وہ 104 میل فی گھنٹہ (تقریباً 167 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں۔ محکمہ نے کہا کہ وہ نہ صرف تیز رفتاری سے چل رہی تھیں بلکہ خطرناک حد تک دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کے لیے قریب سے ان کا تعاقب کر رہی تھیں اور لین بدلتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں یو ایس اے ٹریک اینڈ فیلڈ کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں کیا گیا۔

