دہرادون سے تعلق رکھنے والے پارتھ کو انڈر 14 کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا

تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 13 جنوری :دہرادون کے علاقے میانوالہ کے رہنے والے پارتھ پرمار کو اتراکھنڈ کی انڈر 14 کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس سے ان کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہیں ان کے اہل خانہ اور مقامی باشندوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
اتراکھنڈ کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال دسمبر میں چھیدر والا میں آیوش کرکٹ اکیڈمی میں انڈر 14 ٹرائلز کا انعقاد کیا۔ ان ٹرائلز میں اتراکھنڈ کی انڈر 14 ٹیم کے لیے کل 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جس میں میانوالا، دہرادون کے رہنے والے پارتھ پرمار کو بلے باز اور وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا۔