تاثیر 8 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے ویدانتا گروپ کے چیئرمین انل اگروال کے بڑے بیٹے اگنیویش اگروال کےاچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اگنیویش اگروال کا نیویارک میں 49 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
انل اگروال کی ایکس پوسٹ پر دی گئی اطلاع پروزیر اعظم مودی نے لکھا’’جناب اگنیوش اگروال کا اچانک انتقال انتہائی حیران کن اور افسوسناک ہے۔ اس دلی خراج عقیدت میں آپ کے گہرے رنج وغم کی جھلک واضح ہے۔ دعا ہے کہ آپ اور آپ کے خاندان کو طاقت اور ہمت ملتی رہے۔ اوم شانتی۔‘‘

