تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کٹیہار، 30 جنوری:ضلع کے روشناتھانہ کی پولیس نے جمعہ کے روز غیر قانونی شراب کے خلاف بڑی کاروائی شروع کی۔ پولیس نے ایک پک اپ ٹرک سے 545,400 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کر کے ایک اسمگلر منٹو منڈل کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایات کے تحت ضلع میں چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت کی گئی۔ روشنا تھانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک پک اپ ٹرک شراب کی ایک بڑی کھیپ کو مہانندا چیک پوسٹ کی طرف لے جا رہا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے لیے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور گاڑی کی چیکنگ کی۔
دوران تفتیش پک اپ ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار اسمگلر منٹو منڈل کرسیلہ بستی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

