تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے نستہ پنچایت کے بھجورہ گاؤں باشندہ سنتوش سہنی کی بیوی پونم کماری کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے شادی شدہ خاتون کی اچانک موت سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی سنگھواڑہ تھانے کی پولیس اور ایف ایس ایل ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر تحقیقات کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ متوفی کا شوہر سنتوش سہنی، جو کہ مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا ہے واقعہ کے وقت دہلی میں تھا مدھوبنی ضلع کے پتونہ تھانہ کے تحت کٹئیہ گاؤں باشندہ آنجہانی دنیش سہنی کی بیٹی پونم کماری کی شادی 2016 میں بھجورا گاؤں باشندہ راما شیش سہنی کے بیٹے سنتوش سہنی کے ساتھ ہوئی تھی مدھوبنی سے پہنچی متوفی کی والدہ نرملا دیوی اور چچا للت سہنی نے بتایاکہ پونم شادی کے بعد سے ہی اپنے ماں کے یہاں پتونہ ره رہی تھی 16 جنوری کو بھجورہ اپنے سسرال واپس آئی تھی۔ بیٹی کی موت کی اطلاع کے بعد بھجورا پہنچی تو دیکھا کہ پونم کے گردن پر گہرے نشان تھے وہ زمین پر پڑی ہوئی تھی اس کی ٹانگیں بندھی ہوئی تھیں۔ دونوں بیٹے پورب سہنی (9) اور سمرات (7) اپنی ماں کی لاش دیکھ کر رو رہے تھے تھے۔ تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ مشتبہ موت کے بعد خاتون کی ساس سکھ مایا دیوی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تفتیش کے دوران متوفی کے والدین کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی

