نوادہ میں دیہی ڈاکٹر کے قتل معاملے میں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کے ہاتھ خالی

تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوادہ، 24 جنوری : نوادہ ضلع کے روہ تھانہ علاقہ کے تحت گوڈیہاری گائوں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاوں کے رہنے والے دیہی ڈاکٹر اشوک مستری کا گلاریت کر اور اس کے بعد جلا کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کو 24 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس کو تاحال اس گھناونے قتل کے حوالے سے کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا۔ اس واقعہ کے بعد سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔