بھاگلپور میں خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر ہنگامہ

تاثیر 4 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 4 جنوری :اتراکھنڈ کی وزیر ریکھا آریہ کے شوہر گردھاری لال ساہو کے ایک بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔اس بیان کے خلاف اب بہار کے بھاگلپور میں احتجاج دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں کی خواتین شدید ناراض ہیں۔ بھاگلپور کی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ بیان نہ صرف بہار کی خواتین کی توہین کرتا ہے بلکہ ایک نفرت انگیز اور ناقابل قبول ذہنیت کو بھی ظاہر کرتا ہے جو خواتین کو اشیاء کے طور پر دیکھتی ہے۔