تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران (ایران)، 5 جنوری (ہ س)۔ ایران میں آٹھ روز سے جاری مظاہروں کے دوران کم از کم 19 شہری اور ایک سیکورٹی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک کے 222 مقامات پر رات بھر مظاہرے ہوئے۔ 26 صوبوں کے 78 شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مہنگائی کے خلاف شروع کی گئی تحریک نے ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے تخت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بدامنی کے شعلے مقدس شہر قم تک پہنچ گئے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر خامنہ ای کے ملک چھوڑ کر کسی بھی وقت روس جانے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔
ایران انٹرنیشنل نے امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر این اے) اور ٹائمز کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق اگر بدامنی بڑھی تو سپریم لیڈر علی خامنہ ای ملک چھوڑ کر فرار ہو سکتے ہیں۔ اگر سیکورٹی فورسز احتجاج کو دبانے میں ناکام رہیں تو وہ اپنے 20 کے قریب ساتھیوں اور خاندان کے ساتھ ماسکو فرار ہو جائیں گے۔

