تاثیر 9 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوالالمپور، 9 جنوری : ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو جمعہ کو ملائیشیا اوپن سپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سندھو نے یہ کامیابی جاپان کی اکانے یاماگوچی کے چوٹ کی وجہ سے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد حاصل کی۔
سابق عالمی چمپئن سندھو، طویل مدتی چوٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے، میچ کی مضبوط شروعات کرتے ہوئے، پہلا گیم 11-21 سے جیتا۔ موجودہ عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر 3 اکانے یاماگوچی کو گھٹنے میں تسمہ پہنے دیکھا گیا۔ پہلے گیم کے بعد یاماگوچی نے اپنی انجری کی وجہ سے میچ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

