تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 24 جنوری ( ذوالقرنین) جن نائک بھارت رتن بہار کے سابق وزیر اعلی آنجہانی کرپوری ٹھاکر کا 102 واں یوم پیدائش عظیم اتحاد پٹنہ صاحب کے زیراہتمام وارڈ 60 کے دفتر مانس پتھ میں راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اقبال احمد کی صدارت میں اور سابق کونسلر بلرام کی نظامت میں منایا گیا اس موقع پر ضرورت مند طلباء میں مطالعاتی مواد بھی تقسیم کیا گیا تقریب کی نظامت کر رہے سابق کونسلر بلرام چودھری نے کہا کہ جن نائک آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کے خیالات آج بھی ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے اپنی زندگی دلت پسماندہ اور محروم لوگوں کی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی سی پی آئی لیڈر دیورتن پرساد نے کہا کہ جن نائک نے 27 فیصد ریزرویشن دے کر محروموں کو عزت دی سی پی آئی (ایم ایل) لیڈر رام نارائن سنگھ نے کہا کہ بھارت رتن جن نائک کے لیے جتنے بھی الفاظ کہے جائیں کم ہیںسی پی آئی لیڈر شمبھو سرن پرساد نے کہا کہ میں ان کے سامنے جھکتا ہوں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں سابق کونسلر دھرمیندر پرساد منا نے کہا کہ آج اگر کوئی ان کے نقش قدم پر چل رہا ہے تو وہ راشٹریہ جنتا دل سپریمو سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو ہیں کانگریس لیڈر پپو د ویدیشتروگھن پرساد اعجازالدین شانو بھوشن مالی شنکر پرساد اور سینکڑوں دیگر موجود تھے۔

