تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،2 جنوری:اکشے کمار اور رانی مکھرجی کے مداحوں کے لیے کچھ بڑی اور دلچسپ خبر ہے۔ دونوں بڑی فلم اسٹارز پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ انتہائی متوقع آن اسکرین جوڑی فلم’اوہ مائی گاڈ 3‘ میں نظر آئے گی۔ اکشے کمار کی مقبول فرنچائزی کے بارے میں شائقین پہلے ہی پرجوش ہیں اور رانی مکھرجی کی انٹری نے فلم کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔
’’اوہ مائی گاڈ 3‘‘ میں رانی مکھرجی کی انٹری کو ایک بڑی کاسٹنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، رانی باضابطہ طور پر اس فلم کا حصہ بن چکی ہیں اور یہ گزشتہکچھ برسوں کی سب سے زیادہ زیر بحث کاسٹنگ میں سے ایک ہے۔’’اوہ مائی گاڈ‘‘ سیریز کو اکشے کمار کی سب سے کامیاب اور پسندیدہ فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس نے معاشرے اورعقیدے کے موضوعات کو تفریحی انداز میں پیش کیا ہے۔ اب اس فلم سے رانی کے جڑ جانے س ے اس کی فرنچائزی کے پیمانے اور اثر، دونوں کو تقویت ملی ہے ۔

