تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضاامام ):دربھنگہ ضلع کے بہادر تھانہ حلقہ کے تحت بلو پور میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ کے طلبہ و طالبات و اساتذہ کرام نے یوم جمہوریہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا مدرسہ کے احاطہ میں جشن جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی حضرت مولانا منظر قاسمی امام و خطیب جامع مسجد باقر گنج لہیریاسراۓ دربھنگہ نے کی اس موقع پر بلو پور گاؤں کے بزرگ، نوجوان اور بچے شریک ہو کر پرچم کشائی میں حصہ لیا وہیں اس جشن جمہوریہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں مرکز دارا الصفہ بلو پور کے طلبہ وطالبات نے خوبصورت پروگرام پیش کر سامعین کو خوب محظوظ کیا اور لوگوں کے دلوں کو باغ باغ کیا طلبہ و طالبات نے ، قرآن کریم کی تلاوت، نعت پاک، خوبصورت نظمیں، اور : ہندی اردو زبان میں تقاریر ، کلمہ دعائیہ مسنونہ اور سیرت النبی سلیم اور قرآن کریم پر سوال و جواب، اور بہترین دلچسپ مکالمہ، پیش کر گاؤں کے لوگوں کو روشناس کرایا اس پروگرام میں مداح رسول احتشام خان امجدی امام و خطیب جامع مسجد بلوپور دربھنگہ نے بھی اپنے مترنم آواز سے سامعین کا دل جیتا اس پروگرام میں نظامت کے فرائض حافظ محمد نور الدین دائریکٹر مرکز دار الصفہ بلو پور نےبخوبی انجام دیا اس پروگرام کا اختتام حضرت مولانا منظر قاسمی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد باقر گنج کے قیمتی مواعظ حسنہ یوم جمہوریہ اور اصلاح معاشرہ کے حوالے سے اور دعاؤں سے ہوا اس موقع پر شریکِ پروگرام رہے حافظ محمد فریاد ، محمد ، حافظ شهنواز عرف بادشاہ ، محمد برکت، محمد امام الدین ، محمد شفیع الدین ، محمد معین الدین ، محمد مہدی جان ، محمد افتخار ، محمد اصغر ، محمد حسنین ، محمد شمیم ، محمد گلاب ، محمد علاءالدین اور ہمارے برادران وطن اور بھی بہت سارے لوگ پیش پیش رہے اخیر میں مرکز دارا الصفہ کے دائر کٹر حافظ محمد نور الدین نے پروگرام میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو میڈل دیگر اعزاز سے نوازا گیا۔

