سہجت پور میں نوجوان کے قتل کے بعد ہنگامہ

تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سارن، 24 جنوری : سہجیت پور تھانہ علاقہ کے تحت مانو پلی گاوں میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب راجن کمار نامی 20 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد پولیس کی مبینہ لاپرواہی پر گاوں والوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ بہ آراپل کے قریب سے لاش ملنے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہے۔ رشتہ دار لال موہن ساہ نے الزام لگایا کہ پولیس سیاسی یا دیگر دباو کی وجہ سے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس واقعہ سے ناراض مانو پلی اور آس پاس کے گاوں والوں نے پولس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔