سڑک حادثہ میں دو ہلاک، ڈی سی ایم ڈرائیور سمیت چار زخمی

تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

قنوج، 5 جنوری : اتوار کی رات اتر پردیش کے قنوج ضلع کے چھبرامؤ تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر سلیم پور گاؤں کے سامنے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ٹرک آلو سے لدے ٹریکٹر سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ڈی سی ایم ڈرائیور اور ٹریکٹر پر سوار ایک نوجوان سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
چھبرامؤ کے سرکل آفیسر سریش کمار نے بتایا کہ جگت پور گاؤں کے رہنے والے وجے، گڈو اور ستیش ٹریکٹر پر آلو کے بوری لے کر چھبرامؤ بازار کی طرف جارہے تھے۔ اسی دوران اشوک کا بیٹا نیتو بھی دوائی لینے ٹریکٹر پر سوار ہوا۔ رات 11 بجے کے قریب جیسے ہی ٹریکٹر سلیم پور گاؤں کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آرہا ایک ڈی سی ایم اس سے ٹکرا گیا۔ جیسے ہی تصادم ہوا، نیتو ٹرالی کے نیچے آکر کچل گیا، جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے دوران ڈی سی ایم ڈرائیور دھرمیندر ولد رام کمار ساکن سلطان پور ضلع گاڑی کے کیبن میں پھنس گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد اسے باہر نکالا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔