تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مرینا، 18 جنوری:مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے امباہ نگر میں ہفتہ کی رات ایک خواجہ سرا کے گھر لوٹ کی واردات ہو گئی۔ یہاں 8 سے 10 ہتھیار بند بدمعاش گھر میں گھس آئے اور گھر میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا کر 22 تولہ سونا، کیش سمیت کل 30 لاکھ کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔
معلومات کے مطابق، امباہ میں رہنے والی خواجہ سرا رابعہ کے گھر پر ہفتہ کی رات تقریباً ڈیڑھ سے 2 بجے کے درمیان یہ واردات ہوئی۔ رابعہ اور اس کے دو ساتھی خواجہ سرا گھر پر موجود تھے۔ بدمعاشوں نے چھت کے راستے گھر میں گھس کر پہلے خواجہ سرا کو ہتھیار کے زور پر ڈرا کر باندھ دیا۔ اس کے بعد کٹر سے گھر کے سبھی تالے کاٹ دیے اور زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔ اس دوران انہوں نے خواجہ سرا کے جسم کی تلاشی بھی لی اور ان سے زیور بھی نکلوائے۔

