بلوچستان میں سی- پیک روٹ پر دریائے رخشاں کے پل کو دھماکے سے نقصان پہنچا

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوئٹہ (بلوچستان)، 28 جنوری : پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے اہم روٹ رخشان پل کے ایک حصے کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ ابھی تک کسی باغی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ پاکستانی فوج دھماکے کے فوراً بعد پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوجی حکام نے بتایا کہ پل کے اردگرد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پل کو پہنچنے والے نقصان کا تکنیکی جائزہ جاری ہے۔