تاثیر 19 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ،19 جنوری(نقیب احمد)پریورتنکاری پراتھمک سکھشک سنگھ کی میٹنگ میں اساتذہ کو درپیش مختلف اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع صدر سمریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ محکمہ کی توجہ بار بار مطالبات کی طرف مبذول کرائی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس حل نہیں نکلا ہے۔
ایسے میں وزیر اعلیٰ سے اپیل کرنا ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگھ کا وفد 21 جنوری کو چھپرہ میں ہونے والی چیف منسٹر سمردھی یاترا میں سی ایم نتیش کمار کو ایک میمورنڈم پیش کرے گا تاکہ انہیں مسائل سے آگاہ کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سکچھمتا کا ٹیسٹ اب تک چار مرتبہ لیا جا چکا ہے لیکن تیسرا اور چوتھا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کی کونسلنگ ابھی باقی ہے۔چار ماہ بعد بھی کونسلنگ کا عمل شروع نہ کرنا اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک کے اساتذہ برسوں سے ترقی کے منتظر ہیں۔سمریندر سنگھ نے 2022 میں نیوجیت اساتذہ سے خصوصی اساتذہ میں ترقی پانے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں فرق کا مسئلہ بھی اٹھایا۔2022 میں مقرر خصوصی اساتذہ کی تنخواہیں 2023 میں جوائن کرنے والوں سے کم ہیں۔جو کہ فطری انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔اس موقع پر سنجے یادو،ستیہ نارائن ساہ،اندرجیت مہتو،حولدار مانجھی،نظام احمد،ونود رائے،رنجیت سنگھ،انوج یادو،راہل رنجن،جتیندر سنگھ،سوریا دیو سنگھ،ونائک یادو،منٹو مشرا،سمن کشواہا،فیروز علی،سنجودی اقبال،سنجو،راجا،متھلیش سنگھ،پیوش تیواری،پرکاش رمن،شیام بابو سنگھ،بلرام یادو اور دیگر موجود تھے۔

