تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ریاض،05جنوری:سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو وسعت دینے کے لیے اقدامت کیے ہیں جیسا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی شہریوں کے لیے تیز رفتار اور وسیع تر امدادی رسائی یقینی بنانے کی غرض سے فضائی، سمندری اور زمینی راستے تیز تر کرنے کا حکم دیا ہے۔غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی چیلنجز کے درمیان سامنے آنے والا یہ اقدام شہری آبادی پر بحران کے اثرات کم کرنے کے لیے مملکت کی موجودہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
شاہی عدالت کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا، اس اقدام سے امدادی کارروائیوں میں سعودی عرب کی مسلسل مصروفیت اور ہنگامی حالات کے دوران انسانی ذمہ داریوں کے لیے اس کا عزم نمایاں ہوتا ہے۔

