بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اسکاٹس لینڈ کی انٹری ، اسکاٹ لینڈ بورڈ نے جے شاہ کا شکریہ ادا کیا

تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،25جنوری : کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی اور چونکا دینے والی اپ ڈیٹ سامنے آ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کو آئی سی سی مینز T20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دبئی میں آئی سی سی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین جے شاہ نے کی۔ آئی سی سی نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کر دی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے میچوں کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے انہیں 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے حتمی موقع دیا لیکن جب کوئی مثبت جواب نہ آیا تو آئی سی سی کو یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ یہ ٹورنامنٹ 7 فروری کو بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والا ہے، یہ آخری لمحات میں تبدیلی ہے۔