بہار کے سیوان، مظفر پور اور بھاگلپور ضلع عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکورٹی فورس الرٹ

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 جنوری : بہار کے سیوان، مظفر پور اور بھاگلپور ضلع عدالتوں کو بدھ کے روز بم سے اڑانیکی دھمکی کا ای میل موصول ہوا۔ اس دھمکی نے عدالتی انتظامیہ اور پولیس میں ہلچل مچا دی اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر عدالتی احاطے کو خالی کرا لیا گیا۔مظفر پورضلع سول کورٹ کو موصول ہونے والی ای میل میں سلسلہ وار بم دھماکے اور خودکش بمبار حملے کا ذکر تھا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع جج نے عدالتی احاطے کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی عملے، وکلاء￿ اور عوام کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ا?ر ڈی ایس ) اور ڈاگ اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا، اور پولیس احاطے کی مکمل تلاشی لے رہی ہے۔ سینئر پولیس افسران بشمول سینئر سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس (ایس ایس پی) سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ سائبر سیل کی ٹیم ای میل کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال پورے کورٹ کمپلیکس کو ایک قلعہ نما سخت سیکورٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی ہے۔