تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) ضلع میں’سات نشچے-3′ اسکیم کے تحت “سب کا احترام، زندگی آسان” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے اپنے دفتر میں براہِ راست فریا دیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ایک ایک کر کے لوگوں کی شکایات سننے کے بعد، ڈی ایم نے متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بھاگلپور ضلع میں زمینی تنازعات ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی معاملات میں ایجنٹ
ایک ہی زمین کئی لوگوں کو بیچ دیتے ہیں، جس سے اصل مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈی ایم نے واضح کیا کہ انتظامیہ ایسے معاملات میں سخت گیر موقف اپنائے ہوئے ہے۔ لینڈ مافیا کی فہرست تیار کی جا رہی ہے اور نشان زدہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی .انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ عام لوگوں کو انصاف دلانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور زمینی تنازعات سے جڑے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔