تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سومناتھ، 11 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ سومناتھ پر حملہ معاشی لوٹ مار کے لیے نہیں بلکہ خوشنودی کے لیے تھا۔ بدقسمتی سے سومناتھ کی تعمیر نو کی مخالفت کرنے والی قوتیں آج بھی ہمارے ملک میں موجود ہیں۔
سومناتھ سوابھیمان پرو کے موقع پر اتوار کو سدبھاونا گراونڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “یہ تہوار تباہی کا نہیں ہے، بلکہ ایک ہزار سال کا سفر ہے، سومناتھ کو تباہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں، اسی طرح غیر ملکی حملہ آوروں نے صدیوں سے ہندوستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی، لیکن سومناتھ نہ توسومناتھ تباہ ہوا اور نہ ہی ہندوستان کی آستھا کو تباہ کیا جاسکا۔”
وزیر اعظم نے کہا، “آج تلواروں کے بجائے بھارت کے خلاف دوسرے طریقوں سے سازشیں کی جا رہی ہیں، اس لیے ہمیں زیادہ ہوشیار رہنا ہو گا۔ ہمیں خود کو طاقتور بنانا ہو گا۔ ہمیں ہر اس طاقت کو شکست دینا ہو گی جو ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ جب ہم اپنے ورثے اور آستھا سے جڑے رہیں گے تو ہماری تہذیب کی جڑیں مضبوط ہو جائیں گی۔ میں نے آج ایک ہزار سال کے لیے ہندوستان کا خواب دیکھا۔” ملک کی ثقافت کروڑوں لوگوں کے دلوں میں اعتماد پیدا کر رہی ہے، ہم ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔”

