تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بنگلورو، 22 جنوری:وزیر اعلیٰ سدار میا نے کہا کہ ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو بحال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے ایوان کے اجلاس سے خطاب نہ کرکے آئینی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سدار میا یہاں ودھان سبھا میں نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی کے درمیان اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی جب تک مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو بحال نہیں کیا جاتا۔

