یو جی سی کے نئے قوانین کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 جنوری : سپریم کورٹ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے متعلق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے نئے قوانین کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
آج، دو درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی۔ عدالت نے انہیں جلد سماعت کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اس کا علم ہے۔ آپ درخواست میں تکنیکی خامیوں کو دور کیجئے۔ ہم جلد سماعت کے لیے لسٹ کریں گے۔
سپریم کورٹ میں راہل دیوان اور وکیل ونیت جندل کے علاوہ بھی کئی دیگر درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جندل کی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ قواعد جنرل کٹیگری کے لئے امتیازی ہیں اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔