تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 31 جنوری: شمال مشرقی ضلع کے شاستری پارک تھانے کی ایک ٹیم نے 12 سالہ لڑکے کے قتل کا معاملہ حل کر لیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت واجد خان (36) کے نام سے ہوئی ہے جو شاستری پارک کا رہائشی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، 30 جنوری کی صبح تقریباً 9:50 بجے، شاستری پارک پولیس اسٹیشن کو شاستری پارک چوک لوپ کے قریب ایک بچے کے نازک حالت میں پڑے ہونے کی اطلاع ملی۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو لڑکا جس کی عمر تقریباً 12 سال تھی، بے ہوش پایا گیا۔ اسے فوری طور پر جگ پرویش چندر (جے پی سی) اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

