تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مدورے، 16 جنوری : تمل ناڈو میں پونگل تہوار کے دوران منعقد ہونے والے روایتی جلی کٹو مقابلوں کی سیریز کے ایک حصے کے طور پر، عالمی شہرت یافتہ جلی کٹو مقابلہ آج مدورے ضلع کے پلامیڈو میں شروع ہوا۔ نائب وزیر اعلیٰ ادے نیدھی اسٹالن نے پرچم لہرا کر مقابلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مدورے کے ضلع کلکٹر پر وین کمار کے علاوہ ضلع اور پولیس کے سینئر افسران موجود تھے۔
پلامیڈو جلی کٹو مقابلہ کا آغاز بیلوں کو قابو میں کرنے والے کھلاڑیوں کو حلف دلا کر کیا گیا۔ اس کے بعد مندر سے متعلقہ بیلوں کو اکھاڑے میں چھوڑ دیا گیا، جو اس روایتی تقریب کی خاص کشش تھی۔ مقابلے کا پہلا مرحلہ شروع ہوا جس میں 100 بیل اور 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

