تاثیر 9 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بیڑ، 9 جنوری : مہاراشٹر اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (انسداد دہشت گردی دستے) نے بیڑ ضلع میں دہشت گرد تنظیموں کو مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کرنے کے ایک بڑے معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق یہ کارروائی کیج علاقے میں عمل میں لائی گئی اور ملزمان سے متعلق تفصیلی چھان بین جاری ہے۔
اے ٹی ایس افسران نے بتایا کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب اورنگ آباد میں دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنے والی مشتبہ تنظیموں کی جانچ کی جا رہی تھی۔ اسی دوران گلزارِ رضا نامی تنظیم شک کے دائرے میں آئی۔ تنظیم کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اسے مذہبی سرگرمیوں کے لیے چندہ جمع کرنے والا ادارہ بتایا گیا تھا، تاہم تکنیکی جانچ میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔

