تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 17 جنوری :وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے مالدہ میں ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ٹرین کولکاتہ (ہاوڑہ) اور گوہاٹی (کامکھیا) کے درمیان چلے گی اور موجودہ 17 گھنٹے کے سفر کے مقابلے 958 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 14 گھنٹے میں طے کرے گی۔
افتتاح کے دوران وزیراعظم نے ٹرین میں بچوں اور طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء نے نظمیں سنائیں اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا، جب کہ وزیراعظم نے آٹو گراف پر دستخط کیے اور اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے ٹرین ڈرائیور اور عملے سے بھی بات چیت کی۔ اسٹیشن پر لوگوں نے ہاتھ میں ترنگا لے کر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اسٹیشن پر ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے تقریب میں وزیر اعظم کو دیوی درگا کی مورتی پیش کی۔

