پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے استقبالیہ تقریب کا کیا اہتمام

تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ(نقیب احمد)نئے سال کی آمد کے موقع پر سارن ڈسٹرکٹ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔موقع پر آر ڈی ڈی ای راج دیو رام،ڈی پی او اسٹیبلشمنٹ دھننجے پاسوان اور ڈی پی او سیکنڈری ایجوکیشن اجیت امر ہریجن مہمان کے طور پر موجود تھے۔اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مہمانوں کے ہمراہ ڈی ای او دفتر کے ریٹائرڈ اٹینڈنٹ اکشے لال کو شال اور ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا۔اسوسی ایشن کے پرنسپل سکریٹری دنیش کمار سنگھ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں موجود تمام اساتذہ اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔وہیں آر ڈی ڈی ای مسٹر رام نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کی کسی بھی ضرورت میں مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔وہ سب ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں۔ڈی پی او اسٹیبلشمنٹ مسٹر پاسوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کو کسی کام کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے لیکن ضرور مکمل ہوگا۔میٹنگ سے خطاب کرنے والے دیگر افراد میں سرپرست برجیش کمار سنگھ،جگنند سنگھ،سریندر سنگھ،آلوک کمار سنگھ اور جناردن سنگھ شامل تھے۔میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر ابھے کمار سنگھ نے کیا۔اس موقع پر نائب صدر سنجے کمار،نتیا نند سنگھ،انیل کمار سنگھ،شیلیندر کمار رام،ونود راجہ چودھری،راجو داس،ونے سریواستو،اپیندر سنگھ،نول کشور سنگھ اور اوم پرکاش پوتل بھی موجود تھے۔پروگرام کا اختتام پروقار ضیافت کے ساتھ ہوا۔