وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشت کا اشتراک کرکے بتایاکہ ایک بیٹی دس بیٹوں کے برابر

تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بیٹیوں کے وقار اور ان کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی لڑکیوں کو لکشمی ماننے والے ہندوستان میں آج ہی کے دن 11برس قبل
’بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغازکیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ آج ہندوستان کی بیٹیاں ہر میدان میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنسکرت میں ایک سبھاشت شیئرکرتے ہوئے ہندوستانی ثقافت میں بیٹی کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے لکھا’’ دشپترسمہ کنیا دشپتران پروردھین۔ یت پھلم لبھیتے مرتیستالبھین کنیہ کیا۔‘‘
اس سبھاشت کا مطلب ہے کہ ایک بیٹی دس بیٹوں کے برابر ہوتی ہے۔ یعنی کسی شخص کو دس بیٹوں سے جو فضیلت، شہرت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے، وہ سب ایک بیٹی سے بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ یہ سبھاشت ہندوستانی معاشرے کے اس نظریے کی عکاسی کرتی ہے ، جس میں بیٹیوں کو بوجھ نہیں بلکہ فخر اور طاقت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔